پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرول ساڑھے آٹھ روپے مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی۔
 
16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سمری میں ڈیزل کو ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے جس کا باضابطہ اعلان کل کیا جائےگا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button