تازہ ترینساہیوالسیاست

اربوں روپے کی سبسڈی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچ رہا ہے یا نیہں؟

کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے آٹا اور چینی پر دی گئی اربوں روپے کی سبسڈی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچ رہا ہے ،رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاءصرف ایک ہی جگہ مہیا کی گئی ہےں تاکہ انہیں بچت کے ساتھ ساتھ خریداری میں بھی آسانی ہو، ڈویژن بھرکے تمام رمضان بازاروں میںچینی اور آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔ انہوں نے یہ بات رمضان بازار ہاکی گراونڈ اور ماڈل رمضان بازار کے دورے کے موقع پر خریداری کے لئے آئے ہوئے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی -انہوں نے آٹا اور چینی کے سٹالوں پر صارفین کے بیٹھنے کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور اضافی عملہ تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی تا کہ خریداری کے لئے آنے والوں کو زیادہ دیر انتظار نہ کرنے پڑے- کمشنر نے تمام بازاروں کے فوکل پرسنز سے اشیاءضرورت کی طلب اور رسد کے بارے میں بھی آگہی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں تمام اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنایا گیاہے اور قلت کی صورت میں صارفین فوری اطلاع اضلاع میں قائم کئے گئے کنٹرول روم میں دیں – دورے کے دوران خریداری کے لئے آنے والے مختلف صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دستیاب اشیاءکی کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا –

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button