انٹر نیشنلصحت

ایف ڈی اے نے چین کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

اس سے قبل فائزر، آسٹرازینیکا، جانسن اینڈ جانسن اور میڈورنا کی کورونا ویکسن کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے

جینیوا: عالمی ادارہ برائے صحت نے چینی کمپنی سائنو فارم کی کورونا ویکسین کے استعمال کی ہنگامی طور پر منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے صرف فائزر، آسٹرا زینیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا کی جانب سے بننے والی ویکسین کی منظوری دے رکھی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے یہ پہلی ویکسین ہے جسے مغربی ممالک میں تیار نہیں کیا گیا۔

یہ ویکیسن اب تک چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے لاکھوں افراد کو لگ چکی ہے جب کہ بہت سے ممالک خصوصا افریقا، لاطینی امریکا اور ایشیا کے غریب ممالک کے محکمہ صحت نے انفرادی طور پر اس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے رکھی ہے۔
اگرچہ بین الاقوامی طور پر جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق مختلف چینی ویکیسین کی افادیت غیر یقینی ہے لیکن عالمی ادارہ برائے صحت نے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بایو لوجیکل پراڈکٹس کی سائنو فارم ویکسین کی ’ حفاظت، کارکردگی اور معیار‘ کی توثیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس ویکسین کے اضافے سے دنیا کے ایسے ممالک کو ویکسین تک رسائی ملے گی جہاں عوام اور ہیلتھ ورکرز خطرے میں ہیں۔

تاہم یہ ویکسین اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو دو خوراکوں میں دی جائے گی جب کہ روس کی سپوتنک اور چینی کمپنی سینو ویک کی ویکسین بھی ابھی جانچ کے مراحل سے گزر رہی ہے اور ان کی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ چند دنوں میں سامنے آجائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button