ساہیوالسیاست

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی 94/6R ساہیوال میں رانا قلب حسن کے ڈیرے پر آمد۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی 94/6R ساہیوال میں رانا قلب حسن کے ڈیرے پر آمد۔ رانا صاحب کے والد محترم رانا مستظہر علی خان کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اور علاقے کے مسائل پر گفتگو۔ جس میں راۓ حسن نواز، ملک فیصل جلال ڈھکو، چوھدری وسیم رامے اور ساہیوال کے معززین اس موقعہ پر موجود تھے۔ تحریک انصاف کی حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے ایک جامع ایجنڈے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ساہیوال کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ریکارڈ ترقیاتی پیکج دیا جا رہا ہے
ان ترقیاتی پیکیج کی بدولت ذرائع آمدورفت میں بہتری ،پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور نکاسی آب کی سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی۔ ساہیوال سے سمندری انٹرچینج تک ایکسپرےس وے بنانے کا منصوبہ اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔
ایکسپریس وے سے ساہیوال ڈویژن اور اردگرد کے اضلاع کے ایک کروڑ سے زائد افراد کو بہتر سفری سہولیات حاصل ہونگی۔
آب پاک اتھارٹی نے صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کے ایک جامع پروگرام کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button