کھیل

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے

کراچی: پی ایس ایل 8 سے قبل کوئٹہ میں 5فروری کو کھیلے جانے والے نمائشی کرکٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔

بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں عوام کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ٹکٹ کی قیمت محض 20 روپے رکھی گئی ہے، یہ ٹکٹ کوئٹہ کے چار مختلف مقامات پر فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں جن میں بولان کرکٹ اسٹیڈیم اور بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے اس نمائشی میچ میں ملک کے نامور کرکٹرز شرکت کریں گے جن میں شاہد خان آفریدی بھی شامل ہیں، ان کے ہونے والے داماد اور ممتاز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی شادی کی تیاریوں کے سبب میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

تاہم قومی کپتان بابراعظم، سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد حسنین اور عمر اکمل جیسے کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق میچ میں کسی غیر ملکی کرکٹر کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button