اسلامپاکستانساہیوال

ضلع ساہیوال میں مختلف مقامات پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات ہوں گے

ضلع ساہیوال میں مختلف مقامات پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کےلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب, ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،کورونا کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے 965مساجد ، 54امام بارگاہوں،56کھلے مقامات پر 673سے زائد پولیس افسران قومی رضا کاران اور والنٹیئرز فرائض انجام دیں گے۔

ڈی پی اوساہیوال کاشف کی ہدایات پر شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری۔جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی اوساہیوال کاشف اسلم نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی خوشیو ں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے شر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، پولیس موبائلز کے دستے شہر بھر میں مسلسل گشت کناں ہو ں گے جبکہ شہر بھرکے بازاروں پر عوام الناس کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جن مقامات پر نماز عیدالفطر منعقد ہو نی ہے وہاں کے منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو مامو ر کریں جبکہ پارکنگ کا نظام 500گز کے فاصلے پر بنایا جائے۔ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر پارکوں اور تفریح گاہوں پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔

عید کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے لئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس مکروہ دھندہ میں ملوث اور زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔ جبکہ لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیےSHOsکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے لیے اپنے اپنے علاقے میں حساس مقامات و دیگر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشن کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر9200087-040پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button