پاکستانتازہ ترینساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین کا اندرون جی ٹی روڈ پر قائم اڈوں کا اچانک دورہ

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین کا اندرون جی ٹی روڈ پر قائم اڈوں کا اچانک دورہ، مختلف بس اڈوں پر مسافروں کیلئے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور صفائی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین نے بیرون اڈہ جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بس اڈوں پر مسافروں کیلئے بنائے گئے واش رومز میں صفائی کا جائزہ لیا اور اسے بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ، پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور کنٹین پر صفائی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام اڈہ مالکان کو ہدایت کی کہ تمام اڈوں پر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائے تاکہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button