پاکستانساہیوال

ساہیوال گورنمنٹ گرلز کالج گوگیرہ میں سالانہ کلچر اینڈ سپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریبات، طالبات کی بھرپور شرکت

ساہیوال گورنمنٹ گرلز کالج گوگیرہ میں سالانہ کلچر اینڈ سپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریبات، طالبات کی بھرپور شرکت اور پاکستان کے علاقائی پہناووں کی بہار، ڈائیریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی،ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ساہیوال شباب فاطمہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوکاڑہ رائے ممتاز علی کی خصوصی شرکت، مہمانوں نے کلچرل ڈے کے سلسلے میں لگائے گئے سٹالز بھی دیکھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز ساہیوال پروفیسر مسعود فریدی نے گورنمنٹ گرلز کالج گوگیرہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ساہیوال شباب فاطمہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوکاڑہ رائے ممتاز علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج گوگیرہ اسماء شاہد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ انہوں نے کالج لائبریری، کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹری اور کلاس رومز کا دورہ کیا اور کالج میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کلچرل ڈے کی مناسبت سے طالبات کی طرف سے لگائے گئے مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والے نمائشی سٹالز بھی دیکھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی نے کہا کہ کلچر ڈے کو منانے کا مقصد پنجاب کی سرزمین کی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں نہ صرف اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں بلکہ اس کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بناتی ہیں۔ انہوں نے سالانہ سپورٹس ڈے میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں ڈائیریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی نے اساتذہ اور طالبات کی بھرپور شرکت پر پرنسپل اسماء شاہد اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button