پاکستانکھیل

پی ایس ایل 6: راشد خان کی لاہور قلندرز میں دوبارہ شمولیت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے بقیہ میچز کے لیے افغانستان کے کپتان راشد خان لاہور قلندرز میں دوبارہ شامل ہو گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لئے فرنچائزز نے متبادل اور اضافی کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔

ورچوئل ہونے والی ریپلیسمنٹ میں ملتان سلطانز نے شیمرون ہٹ مائر ،جونسن کلارس، وسیم محمد اور حماد اعظم کا انتخاب کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹررز نے ظاہر خان ،لاہور قلندرز نے ٹم ڈیوڈ اور سلطان احمد کو چنا، پشاور زلمی نے بسم اللہ خان اور اسلام آباد یونائٹڈ نے محمد اخلاق کا انتخاب کیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل6 کےبقیہ میچزابوظہبی میں کروانے کی منظوری ملی تھی۔

پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے کہا کہ ہم اب ایونٹ کےانعقاد کیلئےمکمل طور پرتیار ہیں۔ بقیہ میچزابتدائی طور پر یکم جون2021 سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو20 جون تک جاری رہنے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب وقت بہت کم ہے اور تیاریاں ابھی باقی ہیں تو تاریخ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ آج ہونے والے اجلاس میں لیگ کے بقیہ20 میچز کیلئے شیڈول اور کورونا پروٹوکول کو حتمی شکل دی جائے گی۔

خیال رہے کہ مارچ2021 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن6 کو 7 کورونا کیسز کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button