پاکستانتازہ ترینسیاستفیصل آباد

ایس ایچ اوتھانہ گڑھ نے علاقہ کے نمبرداران سے میٹنگ کی

تھانہ گڑھ فتح شاہ میں ایس ایچ او تھانہ گڑھ نے علاقہ کے نمبرداران کے ساتھ میٹنگ کی میٹنگ کا مقصد تھانہ گڑھ کے علاقہ میں امن و امان قائم کرنا تھا میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ گڑھ نے نمبرداران سے ٹھکری پہرا یقینی بنانے اور علاقہ کے مسائل سے آگاہ کرنے کا کہا اور یہ بھی کہا کہ پاکستان کی آزادی سے آج تک نمبرداران کا ملک کے امن و امان، سلامتی اور ترقی میں بہت بڑا کردار ہے اس موقع پر چیرمین مصالحتی کمیٹی مہر احمد یار نے کمیٹی کو دوبارہ فعال بنانے پر زور دیا جس کے جواب میں ایس ایچ او تھانہ گڑھ چوہدری یونس گجر نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی مصالحتی کمیٹی کو فعال کر دیا جاے گا آخر میں مہر احمد یار پربانہ نے تمام نمبرداران اور ایس ایچ او صاحب کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button