انٹر نیشنلپاکستاندلچسپ و عجیبصحت

تمباکو نوشی ترک کرنے کا عالمی دن31 مئی2021

تمباکونوشی دل ، پھیپھڑوں کے دائمی امراض کے علاوہ کینسر جیسے مہلک مرض کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ لہذا تمباکو کا ہر قسم کا استعمال ترک کرنا چاہیئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریبا 2 کروڑ افراد کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کا استعمال کرتے ہیں اور ہر سال ایک لاکھ سے اوپر افراد تمباکو نوشی سے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تمباکو نوشی کرنے والوں کو ہارٹ اٹیک، دمہ، پھیپھڑے اور دیگر اعضا کا کینسر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور تمباکو نوشی دس سے اوپر طرح کے کینسر (پھیپھڑا، زبان ، منہ ،معدہ، چھوٹی آنت، بڑی آنت، بریسٹ کینسر وغیرہ) کی وجہ بن سکتی ہے۔ ہمارا مذہب کے مطابق بھی تمباکو نوشی فضول خرچی اور انسانی صحت کے نقصان کی وجہ سے حرام کاموں کے زمرے میں آتی ہے۔ آج کل نئی نسل فیشن کے طور پر تمباکو بذریعہ سگریٹ، شیشہ، سگار، ای-سگریٹ وغیرہ کے طور پر اپنا رہی ہے جس کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیئے۔ گھر میں موجود ایک تمباکو نوش کا چھوڑا ہوا دھواں چھوٹے بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین کے لئے زھر قاتل ہے۔اگر تمباکو نوشی کی لت چھوڑنے میں دشواری ہو تو ڈاکٹرز کے مشورے اور انکی تجویز کردہ ادویات کی مدد سے اس لت سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے۔ آئیے ہم سب مل کر تمباکو نوشی کی لت کے خلاف آواز بلند کریں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button