پاکستانشوبزلاہور

’ہانیہ کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی

دنانیر مبین نے کا کہنا ہے کہ وہ ہانیہ کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

پارٹی گرل دنانیر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے سوالات پوچھے۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی اور ہانیہ عامر کی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

اس کے جواب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب میری اور ہانیہ کی پہلی ملاقات ہوئی، یہ ہانیہ کی آنے والی فلم کی شوٹ ہورہی تھی

دنانیر کا کہنا تھا کہ اب میں ہانیہ کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

خیال رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اور دنانیر کی بہت ہی کم عرصے میں ہونے والی دوستی نے مداحوں کو کافی حیران کیا تھا جب کہ کچھ نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ شاید دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتی ہیں

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button