پاکپتنپاکستانجرائم

بختیار کاکی چوک میں فائرنگ کا معاملہ

گاؤں 15 کے بی میں قبرستان کی زمین پر قبضے کے معاملے پر امروز 2 فریقین ڈی سی آفس پاکپتن پیشی پر آئے ہوئے تھے پیشی کے بعد واپسی پر بختیار کاکی چوک میں چشتی اور ڈوگر پارٹی کے افراد نے میکن پارٹی پر حملہ کر دیا ڈنڈوں سوٹوں سے مضروب کیا اور فائرنگ کی۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن پاکپتن عبدالقیوم ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری اکبر گجر اور ایس ایچ او تھانہ فرید نگر خود موقع پر پہنچے۔
تشدد سے زخمی 4 کس افراد کو میڈیکل کے لیے DHQ ہسپتال بھیجا گیا ہے ۔
ایس پی انوسٹی گیشن پاکپتن عبدالقیوم نے ایس ایچ او تھانہ فرید نگر کو تشدد اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button