پاکستانچیچہ وطنیصحت

چیچہ وطنی کےنواحی گاؤں 110سیون آر مرض ہیپاٹائٹس بی، سی کے سلسلہ میں فری میڈیکل کیمپ انقاد کیا گیا

چیچہ وطنی کےنواحی گاؤں چکنمبر 110سیون آر کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موذی مرض ہیپاٹائٹس بی، سی کے سلسلہ میں فری میڈیکل کیمپ اہتمام کیا جس میں کوالیفائی ڈاکٹرز نے بلا تفریق 400سو سے زائد مرد اور خواتین کے ٹیسٹ کیے جن کے ٹیسٹ مثبت آئے ان کا علاج معالجہ بھی فری کیا جائے گا نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کرنے کا مقصد عوام الناس کواس موذی مرض سے آگاہ کرنا ہے، انسانیت کی بے لوث خدمت میں اللّٰہ تعالٰی کی خوشنودی ہے ،دوسروں کےلئے خدمت کا جذبہ رکھنے والے معاشرے کے محسن ہیں اور ہیپاٹائٹس کے کیمپ لگانے کا مقصد اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنا ہے یہ مرض خاموش قاتل ہے، کیمپ لگانے کے بعد معلوم ھوا اکثریت مرد اور خواتین میں یہ مرض پایا گیا ہماری حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ہر گاؤں میں ایسے کیمپ لگائیں جائیں اور ادویات بھی دی جائیں تاکہ اس موذی مرض سے نجات مل سکے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button