پاکستانجرائمچیچہ وطنی

چیچہ وطنی ماڈل کورٹ کے جج سرفراز احمد ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا ملزم کو عمر قید اور 300000 روپے ہرجانے کی سزا کا حکم

چیچہ وطنی ماڈل کورٹ کے جج سرفراز احمد ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا ملزم کو عمر قید اور 300000 روپے ہرجانے کی سزا کا حکم مدعی مقدمہ کی جانب سے پیروی سینئر قانون دان مہر عبد الرزاق سیال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی

تفصیلات کے مطابق تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کے نواحی گاؤں 99 بارہ ایل میں ملزمان فرحت عباس وغیرہ نے معمولی تنازعہ پر رات کو سوئے ہوئے ایک نوجوان حسن عباس کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 157/20 بجرم302/34 تھانہ اوکانوالہ میں درج ہوا تھا اہم بات یہ ہے کہ مقامی پولیس اور آر آئی بی نے اپنی تفتیش میں ملزمان کو بے گناہ قرار دیا جس پر مدعی مقدمہ نے عدالت میں استغاثہ دائر کیا جرم ثابت ہونے پر جج ماڈل کورٹ سرفراز احمد ایڈیشنل سیشن جج نے مرکزی ملزم فرحت عباس کو عمر قید اور 300000 روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنایا ہرجانے کی رقم متوفی کے قانونی و شرعی ورثاء کو ملے گی مدعی مقدمہ کی جانب سے پیروی سینئر قانون دان مہر عبد الرزاق سیال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button