پاکستان

نواب شاہ ، ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 22 افراد جاں بحق ، 50 زخمی

کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، 22 مسافر جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔
 
حادثے کے بعد ٹرین کی 10 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔ مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ریکسیو حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
 
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے یہ حادثہ تخریب کاری اور میکنیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے۔ ٹرین 45 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔ پہلے ریلیف اورپھرتحقیقات ہوں گی،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے وہ خود موقع پر پہنچ رہے ہیں
 
آرمی چیف کی طرف سے امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج اور رینجرزکو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ پرروانہ کردیا گیا۔ ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
 
کراچی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس سرہاری اسٹیشن سےنکلی توحادثہ پیش آگیا۔مقامی افراد مدد کیلئے حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہزارہ ایکسپریس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔
 
وزیراعلی پنجاب نے کہا تاشقند میں افسوسناک حادثے کی اطلاع ملی، جانی نقصان پردلی صدمہ ہوا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہوں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button