انٹر نیشنل

میں آدھی پاکستانی ہوں جمائما کا اپنی فلم کی آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے دوران عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی فلم ’ واٹس لو گوٹ ٹوڈو وِد اِٹ‘ کا پریمئر بھی کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ سالوں پاکستان میں رہی ہیں اور آدھی پاکستانی ہیں، میرے دونوں بیٹے بھی آدھے پاکستانی ہیں۔ میری فلم میں پاکستان کی ثقافت رسم و رواج اور مغربی کلچر کا امتزاج دکھایا گیا جو بے حد دلچسپ ہے۔میری فلم کی کہانی پاکستان کے لوگوں اور وہاں کے کلچر سے متاثر ہے جن سے میں ملی۔

قبل ازیں انہوں نے اپنی فلم واٹس لًو گاٹ ٹو ڈو وِد ا ٹ کا ٹریلر جاری کیا۔ ابتدائی طور پر جمائما گولڈ اسمتھ نے یہ ٹریلر اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا۔

جمائما نے فلم ’واٹس لًو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ محبت میں رہنے سے بہتر ہے کہ محبت میں جیا جائے۔

ان کے ٹوئٹ کے مطابق اس فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، سجل علی، عاصم چودھری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ فلم واٹس لًو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ آئندہ سال 27 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کی پہلی اہلیہ نے فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ‘‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ’’ کے خصوصی شو کا اہتمام کر رہی ہیں جس کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دی جائے گی۔

انہوں نے لکھا کہ فلم کے خصوصی شو کو 20 افراد دیکھ سکیں گے، فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button