پاکستانتازہ ترینلاہور

لاہور:موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ بیگ اور رقم سمیت دیگر اشیاء مالک کے حوالے کردیں

لاہور(امان شاہد سے)موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ بیگ اور رقم سمیت دیگر اشیاء مالک کے حوالے کردیں۔
موٹروے پولیس کو عدنان نامی شہری پر اطلاع دی کہ لاہور سے جھنگ دوران سفر سر وس ایریا ننکانہ پر اس کا پرس واش رومز میں رہ گیا ہے جس پر پٹرولنگ افسران نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بیٹ محرر بلال حسین کی مدد سے گمشدہ پرس تلاش کرلیا۔
ڈی ایس پی یاسر بٹ ضروری کارروائی کے بعد بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا جس میں 77,960 روپے ، اے ٹی ایم کارڈزاور دیگر اشیاء بھی شامل تھیں۔شہری نے پرس ملنے پر موٹروے پولیس کی ایمانداری کو قابل ستائش قرار دیا۔ایس ایس پی موٹروے پولیس سید حشمت کمال نے بیٹ محرر بلال حسین کو تعریفی اسناد اور کیش انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button