اوکاڑہپاکستانتازہ ترین

اوکاڑہ : گزشتہ روز دریائے راوی بمقام موضع میسن کا میں خاتون ہاتھ دھوتے ہوئے ڈوب گئی

اوکاڑہ : گزشتہ روز دریائے راوی بمقام موضع میسن کا میں خاتون ہاتھ دھوتے ہوئے ڈوب گئی۔ ریسکیو ذرائع

اوکاڑہ: اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ کا قیام کر دیا گیا تھا۔

ا آج علی الصبح سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔سرچ آپریشن میں دو کشتیوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو غوط خوروں نے بھی حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کامیاب سرچ آپریشن کے بعد ڈوبنے والی خاتون کی نعش کو تلاش کر لیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔  ڈوبنے والے خاتون کی شناخت بھاگن بی بی دختر محمد علی (تقریباً 60 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موضع میسن کی رہائشی تھی

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button