پاکستانتازہ ترینخانپور

تھانہ کھلابٹ پولیس کا حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن و منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں. منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل صدر ابرار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ انسپکٹر غفور خان کا ہمراہ دیگر نفری پولیس و لیڈیز پولیس کے حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں. منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران نصرت زمان ولد بدری زمان سکنہ محلہ دربند سیکٹر نمبر 4 کھلابٹ سے 1125 گرام چرس اور محمد عمران ولد سرفراز سکنہ محلہ ڈھیری سیکٹر نمبر 2 کھلابٹ سے 70 گرام آئس برآمد کرتے ملزمان کو حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج. دوران سرچ آپریشن 50/55 گھروں کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کرتے ہوئے 04 بندوقیں، 02 پستول اور مختلف بور کے 18 عدد کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button