انٹر نیشنل

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران مختلف مقامات پر بجلی گرنے کے واقعات سامنے آئے۔

بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات بدھ اور جمعہ کے درمیان ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد کسانوں اور مزدوروں کی تھی۔

بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا۔

بہار کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے بے تحاشہ واقعات سامنے آئے۔ اس دوران کھلے آسمان تلے کام کرنے والے کسان اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button