پاکستانتازہ ترینساہیوالصحت

ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کا کہنا ہے ملک میں کرونا کی چوتھی لہر اس وقت عروج پر ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں اس کا خاصا اثر دیکھا جارہا ہے۔

ساہیوال (عبدالوہاب سے)
ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کا کہنا ہے ملک میں کرونا کی چوتھی لہر اس وقت عروج پر ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں اس کا خاصا اثر دیکھا جارہا ہے۔ساہیوال میں بھی کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔اس وبا سے بچنے کا واحد حل ماسک لگانا ہے خود بھی ماسک لگائیں اور دوسروں کو بھی ماسک لگانے کی تلقین کریں اسی طرح خود بھی ویکسین لگائی اور دوسروں کو بھی ویکسین لگوانے کی تلقین کریں ۔ویکسین کے بارے میں افواہوں پر کان مت دھریں۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے گھر گھر اور گاؤں گاؤں ویکسینیشن کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔ویکسینیشن کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ماسک اور ویکسین ہی اس وبا سے بچنے کا واحد حل ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button