پاکستانتازہ ترینخانپورسیاست

مون سون شجر کاری مہم 2021 کے سلسلے میں ضلع ہری پور کے شہری اور دیہی علاقوں میں شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے.

مون سون شجر کاری مہم 2021 کے سلسلے میں ضلع ہری پور کے شہری اور دیہی علاقوں میں شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے. اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس میں خان پور ڈیم، ہری پور بائے پاس روڈ، گورنمنٹ سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ شامل ہیں. ان پروگرامز میں کثیر تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے ہیں.
اس سلسلے میں ریلوے اسٹیشن ہری پور پر ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہری پور جناب محمد مغیث ثناء اللہ تھے. جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) محترمہ تابندہ طارق ، اسٹنٹ کمشنر ہری پور جناب محمد ہاشم ، کیڈٹ کالجز کے اساتذہ و طلبہ ، ٹائیگر فورس، سرکاری محکمہ جات کے افسران اور فیلڈ سٹاف اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور نے تمام شرکاء سے "سرسبز وشاداب ہری پور ویژن” کے لیے انفرادی و اجتماعی طور پر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے درخواست کی.

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button