مظفر گڑھ

مظفرگڑھ سرکاری آٹے کی فروخت کے سنٹر مسوشاہ پر مل عملے کی غنڈہ گردی

مظفرگڑھ سرکاری آٹے کی فروخت کے سنٹر مسوشاہ پر مل عملے کی غنڈہ گردی ،نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے داڑھی نوچ لی متاثرہ نوجوان کا شدید احتجاج فوری کاروائی کا مطالبہ

مظفرگڑھ کی نواحی تحصیل جتوئی کے تھانہ شہرسلطان کی حدود میں گزشتہ روز سرکاری آٹے کی فروخت کے سنٹر مسوشاہ پر مل کے عملے نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے موضع جھنڈے والی کے رہائشی عبدالستار نامی نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے اس کی داڑھی مبارک نوچ لی متاثرہ نوجوان عبدالستار کا کہنا تھا کہ وہ لائین میں لگا آٹے کی فراہمی کا انتظار کر رہا تھا کہ مل کے عملے جن میں منیجر آصف شامل ہے اسے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی داڑھی مبارک نوچ لی جس کی اطلاع مقامی پولیس تھانہ شہر سلطان کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کی کاروائی شروع کردی متاثرہ نوجوان عبدالستار نے اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button