پاکستانتازہ ترینساہیوال

چکن میں ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسسز ویٹس اینڈ میرز ساہیوال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ساہیوال کے مختلف پٹرول پمپ کو چیک کیا اورپیمانوں میں کمی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے دو پٹرول پمپ سیل کیے اور ان کے کیس عدالت میں- بھیجے یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری پرائسسزویٹس اینڈ میرز عاطف رضا میر نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پٹرول پمپ کے پیمانہ میں کمی ہوئی تو اس پمپ کو فوری سیل کر دیا جائے گا اور ان کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی -انہوں نے مزید بتایا کہ پیمانوں میں کمی کرنے والے پٹرول پمپ کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اوراس سلسلہ میں پٹرول پمپ کی چیکنگ کے عمل کو بھی تیز کیا جا رہا ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button