پاکستانتازہ ترینلاہور

موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری  کی مثال قائم کر دی

لاہور : موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری  کی مثال قائم کر دی رقم اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا خانیوال سے لاہور جانے والے فیملی قیمتی پرس کو جڑانوالہ ریسٹ ایریا میں پرس بھول گئی تھی واجد نامی شہری نے پٹرولنگ افسران عثمان اور آفتاب اقبال کو پرس گم شدگی کی اطلاع دی

لیڈیز پرس میں 43,910روپے ،زیورات اور قیمتی اشیاء موجود تھیں  ڈی ایس پی حسنات شاہ اور پٹرولنگ افسران نے ریسٹ ایریا سے پرس کو تلاش کر لیا رقم اور زیورات سے بھرے پرس کو مالکان کے حوالے کر دیا گیا قیمتی پرس ملنے پر شہری نے موٹر وے پولیس کی ایمانداری کو قابل فخر قرار دیا سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سید حشمت کمال نے افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button