پاکستانتازہ ترینجرائمچیچہ وطنی

ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی کی زیر نگرانی دوران گشت متعدد وارداتوں اور ڈکیتیوں میں ملوث 125 سوار گینگ گرفتار کر لیا

ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پہ ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی رانااکمل رسول نادر کی زیر نگرانی دوران گشت متعدد وارداتوں اور ڈکیتیوں میں ملوث 125 سوار گینگ گرفتار کر لیا ،

تفصیل کے مطابق مین بازار چیچہ وطنی میں دوران گشت.  ہیڈ کانسٹیبل اظہر محمود انجم نمبر H/330 اور کانسٹیبل محمد اعظم نمبر 1155C نے شک گزرنے پہ 125 برنگ سرخ کو رکنے کا اشارہ کیا اور ایک ملزم عدنان سجاد ولد محمد حسین سکنہ   8/11L , کو گرفتار کر لیا بقیہ دو ملزمان سہیل سکنہ لاہور اور قمر سکنہ مانگا منڈی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، گرفتار ملزم سے 6 عدد رائفلیں اور 3 عدد 30 بور پستول برآمد کر لیے

ملزمان نے کچہری روڈ چیچہ وطنی پہ چوہدری اسلحہ ڈیلر سے نقب لگا کر یہ اسلحہ چرایا تھا ،

شبہ ہے کہ یہی گروہ شہر میں ہونے والی وارداتوں جن میں نیشنل الیکٹرونکس ، اتفاق آئرن سٹور ، عثمان کلاتھ ہاوس  پہ ملوث رہا ہے ،مزید انکشافات متوقع ہیں زرائع

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button