انٹر نیشنلدلچسپ و عجیب

توانائی بحران، رولز رائس کا نیوکلیئر پلانٹ پر کام شروع

برطانیہ میں ممکنہ توانائی بحران سے بچنے کے لیے قبل ازوقت منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

حکومت اور برطانوی کمپنی رولز رائس نے2030 میں آنے والے توانائی کے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے منی نیوکلیئر پلانٹ پر کام شروع کردیا۔

ہر پلانٹ دو فٹ بال گراونڈ پچ کا ہوگا، جو ایک عام سٹیشن کے سائز کے دسویں حصے کے قریب ہے۔ جس میں 10 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت ہو گی۔

منصوبے کا مقصد 2030 کے اوائل میں برطانیہ کو ممکنہ بجلی کے بحران سے بچانا ہے۔ برسوں سے جاری اس منصوبے کو 2016 میں تھریسا مے نے شروع کیا تھا جب وہ وزیر اعظم تھیں۔

رولز اور دو دیگر فرم جن میں بی این ایف ریسورسز اور ایکسیلون جنریشن شامل ہیں نے اگلے تین سالوں میں اس منصوبے میں 195 ملین پاونڈز لگانے کا اعلان کیا ہےنیوکلیئر پاور 2050 تک گرین انڈسٹریل منصوبے کو شروع کرنے کے حالیہ حکومتی وعدوں کا ایک اہم ستون ہے، جسے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ سال دس نکاتی منصوبے میں پیش کیا تھا۔

نئے جوہری منصوبوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ فنڈنگ ​​اور منصوبہ بندی کی اجازت حاصل کرنے کا عمل ہے، جس میں ایک دہائی بھی لگ سکتی ہے۔

رولز رائس ایس ایم آر کاروبار 80 فیصد انجینئر کی ملکیت ہے، جو 1950 کی دہائی میں برطانیہ کے نیوکلیئر آبدوز پروگرام کے قیام کے بعد سے جوہری ری ایکٹر ڈیزائن کر رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button