پاکستانتازہ ترینکاروبار

موثرحکومتی اقدامات سے گردشی قرض میں کمی ہوئی، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضے میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔
 
اسد عمر سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کیلیے ڈائریکٹر گوانگزی چن نے ملاقات کی، ملاقات میں عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا، اسد عمر نے کہاکہ موجودہ حکومت عالمی بینک مختلف منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلیے پرعزم ہے،حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضے میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔
 
انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ملک میں پاور سیکٹر میں اصلاحات لارہی ہے،حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ،ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے،سماجی اخراجات کے تحفظ اور سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
 
وزیر منصوبہ بندی نے بجلی کے ترسیلی نظام کی توسیع اور جدیدیت کے لیے عالمی بینک کی معاونت کی اہمیت پر مزید زور دیا، اسدعمر نے کہاکہ حکومت شماریات کے نظام کو جدید بنانے کیلیے کام کررہی ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button