پاکستانسیاستمظفر گڑھ

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا مظفرگڑھ کا دورہ

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے گزشتہ روز مظفرگڑھ کا دورہ کیا اوراپنے مشیر عبدالحی دستی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ مائیں ٹھنڈی چھاؤں کی طرح ہوتی ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا،،وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ماں کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے،

وزیراعلی پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں خسرہ اور روبیلا مہم کا بھی افتتاح کیا،اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،وزیراعلی پنجاب نے روبیلا اور خسرہ کے انجکشن لگانے کے عمل کا مظاہرہ کیا،انکا کہنا تھا کہ قومی مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہیگی،

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ یونیسیف،بل اینڈ ملنڈا گیٹ فاؤنڈیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے تعاون سے خسرہ اور روبیلا کی مہم جاری ہے،وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں 35 ہزار ٹیمیں یونین کونسلز میں جاکر خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گی،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سکولوں اور مراکز صحت میں خسرہ اور روبیلا کے انجکشن لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button