پاکستانتازہ ترینصحت

پنجاب حکومت نے اسموگ کو ایک بار پھر آفت قرار د ےدیا

پنجاب حکومت نے اسموگ کو ایک بار پھر آفت قرار د ےدیا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدمات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

جوڈیشل انوائرمنٹل کمیشن نے محکمہ ماحولیات کو اسموگ کے خلاف اقدامات کو یقینی بنانے کا ٹاسک دے دیا۔

اسپیشل اسکواڈ کو روزانہ آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیاں بند کی جارہی ہیں۔ زہریلی گیسیں اگلنے والی صنعتوں اور اینٹوں کے بھٹوں کو فوری سیل کیا جا رہا ہے،

محکمہ زراعت کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے حوالے سے اقدمات کرنے کی ہدایت کی گئیں ہیں۔

واضھ رہے کہ لاہور میں اسموگ کی صورتحال تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے۔باغوں کا شہر لاہور آج پھر فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 304پر پہنچ گیا ہے۔

لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں آلودگی سب سے زیادہ420 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ انار کلی بازار 413 اورٹاون شپ کا علاقہ 397 اے کیو آئی کیساتھ شہر کے آلودہ ترین علاقے قرار دیے گئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button