پاکستانتازہ ترینمظفر گڑھ

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے570لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے570لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیاہے۔کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی خفیہ اطلاع پرجھنگ روڈ،اڈاجوانامظفرگڑھ میں ناکہ لگا کرکی گئی۔ملاوٹی دودھ کو لیکٹو سکین مشین کی مدد سے چیک کیا تھا۔

دودھ بردار 16 گاڑیوں میں 2245 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہےکہ ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ کوموقع پر تلف کر دیا گیا۔

ملاوٹی دودھ علی پورسے مظفرگڑھ اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کو ٹف ٹائم دیے ہوئے ہے۔پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی بے نقاب کرتی رہے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button