پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی عظیم افواج دہشت گردوں کو سبق سکھا رہی ہیں: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عظیم افواج دہشت گردوں کو سبق سکھا رہی ہیں۔
 
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے یوم یک جہتی کشمیر پر مزید خلفشار اور انتشار کی باتیں کیں، اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی آصف زرداری کو 10 پرسنٹ نہیں کہا، فضل الرحمان نے کہا تھا کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال باہر کریں گے، کل فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ اور فیٹف کے اصل ملزم اگر اکٹھے ہو کر آنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ، میں نے ان کو پہلے کہا تھا تاریخ بدلیں لیکن اب کہتا ہوں نہ بدلیں۔
 
بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عظیم شہدا ء کو سلام عقیدت پیش کرنے جا رہا ہوں، ہمارے 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، 20 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے معاملات میں اسلحہ اٹھائے گا پاک فوج ذمہ داریاں نبھائے گی، پاکستان کی عظیم افواج دہشت گردوں کو سبق سکھا رہی ہیں، ہم نے دنیا میں قربانیوں کی داستان لکھی ہے، دنیا کا کوئی ملک اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
 
وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ انڈین میڈیا کو دیکھیں کہ وہ عمران خان کے چین کے دورے پر کتنی تکلیف میں ہے، بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button