پاکستانتازہ ترینساہیوال

مکینیکل ان فٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی تمام تر گاڑیوں کے خلاف انفورسمنٹ اور بریفنگ مہم کا آغاز کردیا گیا

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مکینیکل ان فٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی تمام تر گاڑیوں کے خلاف انفورسمنٹ اور بریفنگ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ٹرانسپورٹر حضرات کے ساتھ میٹنگ اور ڈرائیوروں کو بریفنگ بھی دی جارہی ہیں ۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 16 محمد سہیل افضل نے اپنے دفتر میں ٹرانسپورٹر حضرات کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے بغیر فٹنس کے ہائی وے اور موٹر وے پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف شروع ہونے والی مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور بسوں اور ٹرک ٹریلر کے مالکان کو ہدایات جاری کیں کے اپنی گاڑیوں کی فٹنس اورفٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنائیں اور فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے اندر موجود ہونا ضروری ہے ۔ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی محمد سہیل افضل نے مزید کہا کہ بغیر فٹنس کے کسی بھی گاڑی کو ہائی وے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کوئی گاڑی اس وائلیشن میں نظر آئی تو اس کے خلاف بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا اور اس کو ہائی وے سے نیچے اتار دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ کمزور ٹائر والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے اس کے علاوہ فیلڈ افسران اور بیٹ آپریشنل آفیسر بیٹ کے تمام نمایاں مقامات پر اور گڈز ٹرانسپورٹ اور بس اڈوں پر فٹنس کے حوالے سے ضروری بریفنگ بھی دے رہے ہیں

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button