پاکستانتازہ ترینساہیوال

پیس ریسٹوریشن فاؤنڈیشن کے وفد کی آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ملک سے ملاقات

ساہیوال چئیرمین ڈاکٹر لوکس نعیم گل کی سربراہی میں پیس ریسٹوریشن فاؤنڈیشن کے وفد کی آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ملک سے آر پی او آفس میں ملاقات ہوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیس ریسٹوریشن فاؤنڈیشن کے وفد میں شامل چیئرمین ڈاکٹر لوکس نعیم گل،مسٹر شاہد تبسم ،مسٹر یوسف اظہر،مسٹر ارمان گل۔مسٹر نثار مسیح اور ڈاکٹر عروج شاہد نے آر پی او احمد ارسلان ملک سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر لوکس نعیم گل نے آر پی او ساہیوال سے ریجنل ٹریننگ سنٹر میں منعقدہ ٹریننگ کو مذید بہتر بنانے اور دیگر امور پر گفتگو کی اور پیس ریسٹوریشن فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد کے بارے آگاہ کیا اور فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام الناس میں امن کی بحالی کے حوالے سے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور آئندہ ریجنل پولیس آفسر کو امن کی بحالی اور ٹریننگ کے حوالے سے شرکاء کے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی جس پر آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ملک نے پیس ریسٹوریشن فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا اور پولیس کی جانب سے بھی امن کی بحالی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button