پاکستانصحتلاہور

لاہور: ہفتے میں 3 روز اسکول بند کرنے کا اعلان

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں ہفتے میں 3 روز اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام تعلیمی اداروں کو سوموار کے روز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 15 جنوری 2022 تک ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ورچوئل کلاسز کا انتظام کر سکیں گے جب کہ نجی دفاتر کا عملہ گھر سے کام کر سکے گا۔

دوسری جانب وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے پنجاب حکومت سموگ کو پہلے ہی آفت قرار دے چکی ہے، فصلوں کی باقیات اورفیکٹریوں میں ٹائر جلانے اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث متعدد مرتبہ اسکولوں کو بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا بہت حرج ہوا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button