پاکستان

بلوچستان بارشوں اور سیلاب سے مزید 8افراد جاں بحق ،تعداد 196ہوگئی

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 8افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 196ہوگئی۔

بلوچستان میں بارشوں سے تباہ کاریوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ صوبے میں سیلابی صورتحال تا حال برقرار ہے۔بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید متاثر ہیں۔بارشوں نے قلعہ عبداللہ،مسلم باغ، بارکھان میں تباہی مچادی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں مزید8افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 196ہوگئی ہے۔ بارشوں سے 81 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔ ڈیم ٹوٹ گئے ، مکانات منہدم ہوئے اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔

بلوچستان میں ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آ گئے۔صوبے میں اب تک 19 ہزار سے زائد گھر متاثر ہو چکے ہیں۔ برساتی ریلوں میں 6 سڑکیں اور 18 پل بہہ گئے ہیں۔بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button