پاکستانتازہ ترین

پیٹرول پمپ مالکان کا کل ملک میں ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، اور پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے،

حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے، جب کہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔ لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہوں گے

 

اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ان کے مارجن پر نظرثانی کے حوالے سے سمری ای سی سی میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے، اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button