پاکستانتازہ ترینساہیوال

ساہیوال میں بھی یوم اقبال کے موقع پر ساہیوال آرٹس کونسل میں علامہ اقبال کے شعر ’لوح بھی توقلم بھی تو تیرا وجودالکتاب‘ پر پینٹنگ کا خصوصی مقابلہ منعقد ہوا

ملک بھر کی طرح ساہیوال میں بھی یوم اقبال کے موقع پر ساہیوال آرٹس کونسل میں علامہ اقبال کے شعر ’لوح بھی توقلم بھی تو تیرا وجودالکتاب‘ پر پینٹنگ کا خصوصی مقابلہ منعقد ہوا جس میں شہر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپورشرکت کی۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جس میں ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل غلام عباس فراست، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد وسیم اکرم اور الیاس اکبر سگھلہ سمیت اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے مقابلوں میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں قربان فرید، شاہ روب غضنفر اور اقصی مشتاق میں نقد انعام اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے جب کہ مصنفی کے فرائض گورنمنٹ گرلز کالج کے شعبہ فائن آرٹس کی سربراہ ثمرین عالم اور معروف خطاط عبدالمتعین نے انجام دیئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کمشنر علی بہادر قاضی نے کہا کہ اقبال کا پیغام صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے ہے۔ وہ اسلام کی نشان ثانیہ میں نوجوانوں کے کلیدی کردار سے بخوبی آگاہ تھے اور انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوان نسل کو نگاہ بلند، سخن دلنواز اور جاں پر سوز کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کا اعلیٰ کردار کلیدی ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ اقبال کے شاہین بن کر ملک و ملت کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اپنا بنیادی کردارادا کریں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر آرٹس کونسل میں قائم کی گئی ادبی بیٹھک کا بھی افتتاح کیا جہاں شہر کی مختلف ادبی تنظمیوں اور اداروں کو اپنی سرگرمیاں منعقد کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ معاشرے میں رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے جس کے لئے شعراء اور ادیبوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے اس اہم مقصد کے حصول کے لئے انتظامیہ کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور توقع ظاہر کی کہ ساہیوال آرٹس کونسل میں جاری ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے بعد ادبی و سماجی سرگرمیوں کے انعقاد پھر سے بھرپور انداز سے شروع ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر پینٹنگ کے مقابلوں کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button