پاکستانچیچہ وطنی

جمعیت علماء اسلام کا چیچہ وطنی میں اجلاس

جمعیت علماء اسلام چیچہ وطنی کا اجلاس زیرقیادت مولانا عدیل ارشد مفتی عثمان رح کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر سے علماء کرام اور جماعتی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں چیچہ وطنی کو چار حلقوں میں تقسیم کر کے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو بلدیاتی الیکشن اور دیگر سیاسی امور پر مرکزی جماعت کو رپورٹ پیش کرینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عدیل ارشد نے کہا کہ عوام مہنگائی بیروزگاری کا شکار ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک بدحالی کا شکار ہے علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ آگے بڑھ کر اپنا سیاسی کردار ادا کرینگے ۔
اجلاس میں مولانا عطاء الرحمن قاری شاہد گجر مفتی ساجد قاری عبدالجبار چوہدری حنیف گجر مہر عابد کاٹھیہ پیر جی عبدالقادر چوہدری عمر اقبال چوہدری سعید چوہدری حمزہ شفیع رانا عثمان منج رائے عرفات کالیہ قاری عقیل صاحب چوہدری شہباز گجر مولانا اسد اللہ فاروقی ملک بلال نواب علی ڈوگر قاری محمود اشرف سمیت کثیر تعداد میں اراکین جمعیت علماء اسلام نے شرکت کی ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button