انٹر نیشنلکھیل

2025 میں پی ایس ایل اور آئی پی ایل میچز کی تاریخوں کے ٹکراؤ کا امکان

دنیائے کرکٹ کے دو بڑے ایونٹس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز کی تاریخوں کا 2025 میں ایک دوسرے سے ٹکراؤ کا امکان ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فیوچر ٹورز پروگرام کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا دنیا کی امیر ترین لیگ آئی پی ایل سے ٹکراؤ ہو سکتا ہے۔

پاکستان 1996 کے بعد 2025 فروری میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، جس کے باعث پی ایس ایل 10 مارچ اور مئی میں کھیلا جائے گا۔

2026 کا پی ایس ایل سات ماہ سے بھی کم عرصے بعد دسمبر 2025 اور جنوری 2026 میں کھیلا جائے گا لیکن پی ایس ایل کا 12 واں ایڈیشن 2027 میں جنوری سے فروری میں معمول کے مطابق ہوگا۔

دوسری جانب آئی پی ایل ہر سال مارچ سے مئی تک کھیلا جاتا ہے جس کے باعث توقع ہے کہ 2025 میں دونوں لیگز کے میچز کی تاریخیں ایک دوسرے سے ٹکرا سکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button