انٹر نیشنلپاکستانکھیل

ساہیوال کے نواحی گاؤ ں 82/6R کا رہائشی رضوان علی نے پاکستان جوئینر ہاکی ٹیم کوہیٹرک کر کے فتح کو یقینی بنایا

ساہیوال کے نواحی گاؤ ں 82/6R کا رہائشی رضوان علی نے پاکستان جوئینر ہاکی ٹیم کوہیٹرک کر کے فتح کو یقینی بنایا

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بھوبنشیور میں جاری جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے، افتتاحی میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان نے آج مصر کو 1-3 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے تینوں گول محمد رضوان نے پینلٹی کارنر پر اسکور کئے، مصر کی جانب سے واحد گول الغیدی نے کیا۔

گرین شرٹس کل اپنا تیسرا میچ ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی، میچ میں کامیابی ٹیم کو کوارٹر فائنل کے قریب کردے گی جبکہ شکست کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ راونڈ سے باہر ہوسکتاہےگروپ اے میں بیلجیئم، چلی، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں کینیڈا، فرانس، بھارت اور پولینڈ گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہالینڈ، اسپین اور امریکا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، ارجنٹائن، مصر اور جرمنی شامل ہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button