تفصیلات کے مطابق
مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 3 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب 426 گ ب اڈے کےقریب ڈاکو ناکہ لگا کر گزرنے والی گاڑیوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی
دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو عامر ڈھیرو زخمی ہو گیا زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ میں طبی امداد کے بعد فیصل آباد ریفر کر دیا ایس پی صدر عبدالطیف طاہر ،ڈی ایس پی ناصر مشتاق نے موقع پر پہنچ گئے باقی 3 ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری