پاکستانچیچہ وطنی

بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے سالانہ انتخابات قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر

چیچہ وطنی بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے سالانہ انتخابات قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر آج امیدوار برائے صدر چوہدری سجاد اقبال گجر ایڈووکیٹ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری علی عامر سرویا ایڈووکیٹ کے اعزاز میں نجی ریسٹورنٹ پر پر تکلف عشائیہ( دم پخت ) کا اہتمام کیا گیا جس میں آل الائنسز نے شرکت کی
تقریب کی میزبانی کے فرائض ادبی ونگ کے کوآرڈینیٹر سید وحید حسین شاہ ایڈووکیٹ نے کی

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سعادت میڈم راحیلہ افضل ایڈووکیٹ نے حاصل کی آغا برادران نے اپنے مخصوص پہاڑی انداز میں پورے ہال کو محضوض کیا جبکہ کوآرڈینیٹر سید وحید حسین شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے مخصوص انداز سے غزل پیش کی تو پورا ہال عش عش کر اٹھا تقریب سے سرور جاوید چوہدری ایڈووکیٹ چوہدری تجمل حسین چدھڑ ایڈووکیٹ سردار غلام عباس ڈوگر ایڈووکیٹ محمد یونس کھوکھر ایڈووکیٹ سردار شوکت علی ڈوگر ایڈووکیٹ و گروپس لیڈران نے خطاب کیا اس موقع پر تمام شرکاء نے امیدوار برائے صدر چوہدری سجاد اقبال گجر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار علی عامر سرویا ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا
تقریب سے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری علی عامر سرویا ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جو بار کے مفاد کے منافی ہو تمام بھائیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا میں اپنے تمام سینئرز و جوئیرز وکلاء صاحبان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج بھرپور شرکت فرما کر ہمیں عزت بخشی

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button