پاکستانتازہ ترین

سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی اجازت دینے کی درخواست خارج

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی اجازت دینے کی درخواست خارج کردی۔
 
سندھ ہائیکورٹ میں فتوےکی بنیادپرسیوریج کے پانی سےسبزیوں کی کاشت کی اجازت سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار جان محمد نے مؤقف اپنایا کہ ملیرندی میں بلوچ کالونی کےقریب کاشت کی اجازت دی جائے، ہم نے سبزیوں کا ٹیسٹ بھی کرایا اور فتوے بھی حاصل کیے۔
 
عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اب انسانی صحت کے معاملات بھی کیا فتووں پر چلیں گے؟ آپ چاہتےہیں آپ کوفتووں کی بنیادپرکاشت کی اجازت دی جائے۔
 
عدالت نے پوچھا کہ آپ کا اس زمین سے کیا تعلق ہے، کیا آپ اس کے مالک ہیں، جب آپ مالک اور ٹھیکیدار نہیں تو عدالت کس حیثیت میں آئے؟
 
بعد ازاں عدالت نےسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کی اجازت دینےکی درخواست خارج کردی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button