انٹر نیشنلپاکستانسیاست

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے، امریکی سفیر

واشنگٹن: پاکستان کے لیے نامزد نئے امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے ڈونلڈ آرمن بلوم نے کہا کہ وہ پاکستان سے تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے پر زور دیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ اور داعش سمیت دیگر گروہوں کے خلاف امریکہ اور پاکستان مشترکہ کارروائی کریں گے۔
 
ڈونلڈ آرمن بلوم نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ اور داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ اور پاکستان پرعزم ہیں جبکہ پاکستان کو لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت دیگر گروہوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا کہیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ خطہ دو جوہری ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو برداشت نہیں کر سکے گا۔ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ امریکہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔
 
نامزد سفیر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو آپس کے دو طرفہ تعلقات کا دائرہ اور ان کی نوعیت کے بارے میں خود فیصلہ کرنا ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات امریکی مفادات کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button