پاکستانساہیوال

ساہیوال :ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل رانا اکمل رسول نادر کے تبادلہ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ساہیوال :ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل رانا اکمل رسول نادر کے تبادلہ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نےایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل رانا اکمل رسول نادر کے تبادلہ پر ان کےاعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی تعیناتی پر کامیابی کے لیے دعا کی ۔اور کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے ۔

انہوں نے ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل اکمل رسول نادر کی خدمات کو سراہتے ہو ئے ان کو تعریفی شیلڈ بھی دی ۔

اس موقع پر اکمل رسول نادر ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل نے اپنی تعیناتی کے حوالہ سے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کے آخر میں افسران نے ڈی ایس پی اکمل رسول نادر کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف دیئے ۔

تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال میڈیم شاہدہ نورین ، ڈی ایس پی لیگل اسلم حیات ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل مہر محمد یوسف،ڈی ایس پی صدر سرکل عبدالرحمن عاصم ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا افتخار ایس ایچ او ز اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button