پاکستانساہیوال

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال کی یونیورسٹی آف ساہیوال میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت،

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال کی یونیورسٹی آف ساہیوال میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت،طلباء وطالبات کو ٹریفک قوانین وروڈسیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچردیا،کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹرامین عابدنے تقریب میں شرکت پر انہیں خوش آمدیدکہا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری نئی نسل بہت باصلاحیت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ جلد بازی کا مظاہر ہ نہ کریں کیونکہ،جلد بازی اور کسی کا حق سلب کرنے سے اکثر و بیشتر حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔سڑکوں پر شہریوں کا برتاؤ کسی بھی ملک کے معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ طالبات موٹرسائیکل پرسفرکرتے وقت اپناڈوپٹہ،عبائیہ سمیٹ کر بیٹھیں۔موٹرسائیکل چلانے کیلئے ہیلمٹ انتہائی ضروری ہے کسی بھی حادثہ کی صورت میں ہیلمٹ دماغی چوٹ سے محفوظ رکھتاہے۔انہوں نے طلباء کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے نقصانات، ہیلمٹ کی افادیت،سموگ و دھند کی وجہ سے ہونیوالے حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں بریفنگ بھی دی۔انہوں نے کہاکہ طلبہ و طالبات کو چاہئے کہ اس آگاہی کو اپنے گھر میں موجود دیگر افراد تک بھی پہنچائیں تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچاجاسکے۔اس موقع پرسربراہ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرامین عابد نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال کی ٹریفک قوانین آگاہی لیکچرکی تائید کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے سربراہ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرامین عابد کے ہمراہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پروفیسرزمیں شیلڈبھی تقسیم کیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال ڈاکٹر احمد نیازاختراورڈاکٹر امین عابد نےتقریب میں شرکت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button