انٹر نیشنلپاکستانکھیل

’بے فکر ہو کر پاکستان جائیں‘، آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا ٹیم کو مشورہ

آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بے فکر ہوکر پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
 
آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ مارچ 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بین کٹنگ نے کہا کہ وہ ایک بار بھی پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے فکر مند نہیں ہوئے، اگرچہ ان کے خیال میں پاکستانی شائقین کو آسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر دیکھ کر کچھ جھنجھلاہٹ ہوگی لیکن امید ہے آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی ان کو پسند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام خاصی پرجوش ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کھیلوں کے میدانوں میں خاصہ رش ہوتا ہے، یقیناًآسٹریلوی ٹیم کو پاکستان بہت پسند آئے گا۔
 
خیال رہے کہ بین کٹنگ نئے برس کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 7 ویں سیزن میں پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ وہ گزشتہ 2 سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button