پاکستان

زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپوں میں درجنوں زخمی

لاہور: لاہور میں زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پولیس و رینجرز کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا۔ جھڑپوں میں درجنوں پولیس اہلکار اور پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔ پولیس آپریشن کو18 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ تین اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ رینجرز کے دستے بھی مال روڈ پر موجود ہیں۔

زمان پارک اور قریبی علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ مال روڈ کے اطراف واقع تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس آپریشن کل صبح تک روکنے کا حکم دے دیا ہے۔پولیس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ملک گیر احتجاج کررہے ہیں۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button